دینہ پریس کلب کے سر پرست اعلیٰ امجد محمود سیٹھی 2ماہ کے نجی دورے کے بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے، دینہ پریس کلب کے عہدیداران سمیت دیگر نے استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ امجد محمود سیٹھی اپنے 2ماہ کے نجی دورے کے بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ، ان کے دینہ پہنچنے پر دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ، جنرل سیکرٹری عادل چوہدری، رضوان سیٹھی، نائب صدر سہیل انجم قریشی اور احمد ندیم سمیت دیگر نے استقبال کیا ، جہاں انہوں نے اپنے صحافتی خدمات کا دوبارہ آغاز کر دیا۔
یاد رہے کہ امجد محمود سیٹھی نے دورہ برطانیہ کے دوران مختلف پروگرامز میں شرکت کی۔ جہلم فورم اور پاکستان پریس کلب برطانیہ نے ان کے اعزاز میں پروقار تقریبات کا بھی انعقاد کیا ، جہاں انہیں خصوصی ایوارڈ اور شیلڈ سے نوازا۔ امجد محمود سیٹھی نے شاندار استقبال پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔
