دینہ: میر سٹریٹ اور محلہ شیخاں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں راہگیروں کے سروں سے ٹکرانے لگیں

دینہ میں آئیسکو واپڈا کی بے حسی اور لاپرواہی کے باعث عرصہ دراز سے میر سٹریٹ اور محلہ شیخاں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں گلی میں گزرتے راہگیروں کے سروں سے ٹکرانے لگیں، متعدد بار بارش کے دنوں لوگوں کی دیواروں میں کرنٹ آنے سے کئی افراد حادثے کا شکار ہو چکے ہیں، واپڈا افسران سب کچھ دیکھنے کے باوجود خاموش تماشائی بن گئے جبکہ واپڈا کے افسران صرف دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئیسکو، واپڈا کے افسران سارا دن دفتروں میں بیٹھ کر خوش گپیوں اور چائے کی چسکیاں لگا کر گزارنے لگے جبکہ شہر میں واپڈا کی لٹکتی ننگی تاریں عوام کے سروں پر موت کے بادل منڈلانے لگے۔ عرصہ درا ز سے میر سٹریٹ منگلا روڈ الکرم ہسپتال والی گلی اور محلہ شیخاں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں عوام کے لیے عذاب بن گیا، گلی سے راہگیروں کے گلوں میں پڑنے لگیں۔
متعدد بار واپڈا اہلکاروں کو شکایات کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے ، بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں عوام کے سروں سے ٹکرانے سے کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ بارش کے دنوں میر سٹریٹ اور محلہ شیخاں والی گلی سے گزرنا خوف کے مترادف اور لوگوں کی دیواروں کے ساتھ لٹکنے والی تاریں متعدد بار دیواروں میں کرنٹ آنے سے کئی افراد بھی حادثے کا شکار ہو چکے ہیں۔ واپڈا کے افسران کمپلین کے باوجود سارا دن دفتروں میں بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں۔
شہریوں نے واپڈا کے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ میر سٹریٹ اور محلہ شیخاں کی گلیوں میں لٹکنے والی ننگی تاروں کو فی الفور ختم کیا جائے اور مین تار ڈالی جائے تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو سکے اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا افسران پر عائد ہو گی۔



