دینہ پولیس نے چار سالہ گمشدہ بچے کے لواحقین سے ملا دیا

دینہ: جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، چار سالہ گمشدہ بچے کے لواحقین سے ملا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی سے جہلم کی تحصیل دینہ میں آیا ہوا 4 سالہ عبداللہ گم ہو گیا۔ بچہ چوکی سٹی دینہ کے عملہ کو ملا جس پر پولیس چوکی سٹی دینہ نے ہیومن ریسورس کا استعمال کرتے ہوئے بچے کے ورثاء کو تلاش کر کے بچے کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کی خدمت و حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔



