جہلم میں ناقص غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ناقص غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ دودھ، دہی، گھی، چائے کی پتی ، مصالحہ جات، سرخ مرچ اور دیگر اشیاء ناقص اور غیر معیاری فروخت ہو رہی ہیں۔

اس کی وجہ سے لوگ مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ ملاوٹ شدہ اشیاء سر عام گلی محلوں کی دکانوں پر فروخت کی جارہی ہیں مگر ملاوٹ مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button