پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی

2
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بارکمی کر دی۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیا جو اگلے پندرہ دن کیلئے لاگو رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے،پٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 259 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 154 روپے 05 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے. پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے اوگرا کی بھیجی گئی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔



