منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید و جرمانے کی سزا

جہلم/ سوہاوہ: جہلم پولیس کی موثر پولیسنگ، عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی۔
سوہاوہ کے علاقہ دیال کے رہائشی مجرم عامر شہزاد کو 9 سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرم کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے 1 کلو560 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔
مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاسنائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



