میٹاپلیٹ فارمز نے فیس بک اور انسٹا گرام پر بلیو ٹک کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 9 اعشاریہ 99 یورو سے 5 اعشاریہ 99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میٹا کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا تھاکہ ہم نے ایک اکاؤنٹ کے لئے بلیو ٹک کی ماہانہ فیس کو 9 اعشاریہ 99 سے 5 اعشاریہ 99 اور کسی بھی اضافی اکاؤنٹس کے لئے 4 یورو کرنے کی پیشکش کی۔
میٹا کے وکیل ٹم لیمب نے یورپین کمیشن کو سماعت کے دوران بتایا کہ کمپنی چاہتی ہے کہ اس عمل کو کچھ وقت بعد تیزی سے مکمل کیا جائے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بالکل مستحکم رہے اور کسی وجہ سے اس میں فرق نہ پڑے۔
انہوں نے مزید کہا اسی لیے ہم نے ایک سنگل اکاؤنٹ کی فیس کو 9 اعشاریہ 99 سے کم کرکے 5 اعشاریہ 99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ کسی بھی اضافی اکاؤنٹ کی فیس 4 یورو مقرر کی ہے۔
