پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

پنڈدادنخان: بار ایسوسی ایشن پنڈ دادنخان کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران نے ایک پروقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

تقریب میں جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شبیر مرزا اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حیدر محمود مرزا نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چھ چھ ماہ کے لیے منتخب صدور چوہدری سوہندہ خان ایڈووکیٹ اور راجہ ضمیر احمد بشیر سمیت دیگر عہدیداران میں نائب صدر ایڈووکیٹ دلاور صدیقی، جنرل سیکرٹری راجہ اخلاق احمد، جوائنٹ سیکرٹری ایڈووکیٹ مس وجیہہ کنول، اور فنانس سیکرٹری راجہ محمد عرفان شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار شبیر مرزا نے سابق عہدیداران کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وکلاء برادری کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بار کی ترقی اور وکلاء کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

منتخب صدور چوہدری سوہندہ خان اور راجہ ضمیر احمد بشیر نے اپنے خطابات میں وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مل جل کر وکلاء کے مسائل حل کریں گے اور بار کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے۔

جنرل سیکرٹری راجہ اخلاق احمد نے تقریب سے خطاب میں سینئر وکلاء کی رہنمائی کو اہم قرار دیتے ہوئے بار کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا وعدہ کیا۔

تقریب کے دوران، سیکرٹری ہائی کورٹ بار شبیر مرزا اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حیدر محمود مرزا نے بار ایسوسی ایشن کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک اور ایک کمپیوٹر بطور تحفہ پیش کیا، جو وکلاء برادری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button