پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے ایک اہم کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 70 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ جرائم کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
