اوورسیز پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کی خوشحالی سرگرم ہے، سینیٹر ناصر بٹ

لیڈز: پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ اینڈ ہمبرسائٹ کے وفد نے ن لیگی رہنما اور سینیٹر ناصر بٹ سے لندن میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ اینڈ ہمبرسائٹ اسد بٹ کر رہے تھے ۔
سینیٹر ناصر بٹ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برٹش پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ناصر بٹ نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
وفد میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر طارق بٹ نے کہا کہ آپ کا سینیٹ کا ممبر منتخب ہونا پاکستانی کمیونٹی کیلئے باعث فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل سینیٹ جیسے اعلی فورم پر اٹھائیں گے ۔
وفد میں شامل اسد بٹ، طارق بٹ اور دیگر نے سینیٹر ناصر بٹ کو سینیٹ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔


