ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا ریسکیو 1122 اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ

پنڈدادنخان: ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل محمود نے تحصیل پنڈدادنخان کے ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشد نے ڈاکٹر فیصل محمود کا والہانہ استقبال کیا، ریسکیو اہلکاروں کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیوآفیسر اور ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی۔ ریسکیو سٹاف کا "ٹرن آوٹ” اورڈسپلن چیک کیا اوران کی خدمات اور کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

اس موقع پر انہوں نے ریسکیو ایمبولینس، فائر وہیکل اور ایمرجنسی آلات کو معائنہ بھی کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشد نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ دورہ کے دوران ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہااور تسلی بخش قرار دیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور جوش و جذبہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم رانا سعید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ تمام ریسکیورز رمضان المبارک کے دوران انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سٹاف بروقت ریسپانس کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button