دینہ کی خاتون نے اڑھائی لاکھ مالیت کا ایک تولہ سونا قرعہ اندازی میں جیت لیا

دینہ: سونے کی جھنکار ، تحفوں کی بھر مار، دینہ کی خوش نصیب خاتون نے اڑھائی لاکھ مالیت کا ایک تولہ سونا قرعہ اندازی میں جیت لیا ، سونا جیتنے کی خوشی میں خاتون کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کی رہائشی خاتون حمیدہ بیگم ڈالر ایسٹ ایکسچینج کی قرعہ اندازی میں اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا ایک تولہ سونا جیت لیا۔ سونا جیتنے پر ڈالر ایسٹ ایکسچینج کمپنی دینہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈالر ایسٹ ایکسچینج کے ڈائریکٹر ندیم مصطفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر انچارج ڈالر ایسٹ ایکسچینج دینہ احتشام خان بھی موقع پر موجود تھے ڈائریکٹر ندیم مصطفی نے جیتنے والی خاتون حمیدہ بیگم کو سونے کا انعام دیا۔
اس موقع پر انعام جیتنے والی خاتون حمیدہ بیگم نے کہا کہ ڈائریکٹر ڈالر ایسٹ ایکسچینج کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے انعامات سے نوازا میں ان کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں مزید برکت ڈالے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ندیم مصطفی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سونے کی جھنکار اور تحفوں کی بھر مار انعامی سکیم کا انعقاد کیا گیا، اس سکیم کے تحت بیرون ملک سے آنے والی رقوم کی وصولیوں پر صارفین کو فوری انعامات دیے گئے اس کے علاوہ بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کا ٹکٹ اور سونے کی بیش قیمت انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔
ڈائریکٹر ندیم مصطفی نے کہا کہ ڈالر ایسٹ ایکسچینج اپنے کسٹمر کی بہتری کے لیے اس طرح کی سکیم لاتا رہتا ہے اور مزید بہتری کے لیے اپنے کسٹمر میں سکیم متعارف کروائیں گے، ڈالر ایسٹ ایکسچینج اپنے قابل قدر صارفین کو غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت بیرون ملک رقوم کی منتقلی اور بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کے اصول کی قابل بھروسہ خدمات فراہم کرتی ہے۔



