یونین کونسلز کی حد بندی کے عمل کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول جاری

جہلم: الیکشن کمیشن پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں (حد بندیوں) کے عمل کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کے عمل سے متعلق 15 اپریل 2026ء کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ووٹرز کی جانب سے ڈی لیمیٹیشن اتھارٹیز کے سامنے اعتراضات جمع کرانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے نئی آخری تاریخ 4 جولائی 2026ء مقرر کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق موصول ہونے والے اعتراضات پر فیصلے کرنے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2026ء مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈی لیمیٹیشن اتھارٹیز کے فیصلوں سے متعلق معلومات ڈی لیمیٹیشن کمیٹیوں کو 7 اگست 2026ء تک فراہم کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق پنجاب بھر کی یونین کونسلز کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 17 اگست 2026ء کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابی مراحل میں کسی قسم کی تاخیر یا انتظامی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button