دینہ میں شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار، شراب برآمد

دینہ: منگلا پولیس کی کارروائی، شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو شراب سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جسے ملزمان فروخت کے لیے مختلف مقامات پر لے جا رہے تھے۔
دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔



