جہلم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں ادبی میلہ منعقد ہوا جس کا افتتاح حاجی زاہد حسین بٹ صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا۔
ادبی میلے میں جہلم شہر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات نے شرکت کی اور مختلف مقابلوں میں اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ طلبا ہمارا مستقبل ہیں ان کی تعلیم کی راہ میں حائل تمام تر روکاوٹیں دور کرنا ہمارا فرض ہے۔
حاجی زاہد حسین نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو جہاں میری ضرورت محسوس کریں میں حاضر ہوں، کالج میں کمپیوٹر زکی اپ گریڈیشن کے لیے کالج پرنسپل سے کہا ہے۔
آخر میں پرنسپل ڈاکٹر شاہد سعید نے صدر جہلم چیمبرآف کامرس کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ تقریب میں سابق صدر جہلم چیمبرآف کامرس چوہدری شکیل احمد نے بھی شرکت کی۔
