جہلم کے نوجوان کی دیانتداری، اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے اور سونا مالک کے حوالے

جہلم/ اسلام آباد: جہلم سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ رقم اور سونا اصل مالک تک پہنچا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک شہری کے آٹھ لاکھ روپے نقد اور دو تولے سونا گم ہو گئے تھے، جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم جہلم کے گاؤں بدلوٹ سے تعلق رکھنے والے راجہ ثقلین شفقت کیانی نے امانت سمجھ کر محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں تلاش کے بعد انہوں نے مذکورہ رقم اور قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ایمانداری اور ذمہ داری کی بہترین مثال ہے، جسے ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ سماجی حلقوں نے بھی راجہ ثقلین شفقت کیانی کے اس عمل کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button