ٹھیکیدار ملک منیراحمد، چوہدری عامر اورچوہدری عمران کی ڈاکٹرفضل الحق فضلی سے جہلم میں ملاقات

سوہاوہ: ٹھیکیدار ملک منیراحمد، چوہدری عامر اورچوہدری عمران کی ڈاکٹرفضل الحق فضلی سے جہلم میں ملاقات، ڈاکٹرفضل الحق فضلی کو عمرہ کی سعادت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ ڈھانگری کے رہائشی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے قریبی ساتھی ٹھیکیدار ملک منیراحمد، چوہدری عامرڈھوک وزیراں اور چوہدری عمران ڈھوک وزیراں نے راجہ ہارون کیانی کے ہمراہ جہلم میں ڈاکٹر فضل الحق فضلی سے ملاقات کی۔
ملک منیر احمد، چوہدری عامراور چوہدری عمران نے ڈاکٹرفضل الحق فضلی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، پھولوں کا ہار پہنایا اور نیک خواہشات کااظہاربھی کیا، اسکے علاوہ علاقے کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت بھی کی گئی۔
ڈاکٹر فضل الحق نے مکمل مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مبارکباد پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ ڈھوک وزیراں میرا کی سڑک پر کو بھی ہم اسی دور حکومت میں بنوانے کی کوشش کریں گے، وزیراں میرا سڑک کا دیرینہ مسئلہ ہے۔



