جلد کی معمولی نظر آنے والی علامات بھی خطرناک بیماریوں کا اشارہ ہو سکتی ہیں، ڈاکٹر طیبہ مسعود

دینہ: ڈاکٹر طیبہ مسعود نے کہا ہے کہ جلد کی بعض علامات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے بروقت تشخیص اور علاج نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جلد پر موجود کسی پرانے تل کا اچانک رنگ بدلنا، سائز میں اضافہ ہونا یا کناروں کا غیر ہموار ہونا میلانوما (جلد کے کینسر کی خطرناک قسم) کی علامت ہو سکتا ہے۔ اگر تل سے خون آئے یا خارش ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

ڈاکٹر طیبہ مسعود کے مطابق شدید اور مسلسل خارش، خصوصاً رات کے وقت بڑھنے والی خارش اور انگلیوں کے درمیان دانے بننا متعدی بیماری کی نشاندہی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح جلد کے رنگ میں اچانک تبدیلی جیسے پیلا، نیلا یا سفید دھبے پڑنا بھی کسی اندرونی بیماری کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جلد پر کوئی زخم یا پھوڑا ایک ہفتے سے زیادہ برقرار رہے، اس میں پیپ بن جائے یا بخار و سوجن ہو تو یہ شدید انفیکشن کی علامت ہو سکتا ہے۔ چنبل اور ایگزیما جیسی بیماریوں کو بھی نظر انداز کرنے سے یہ پورے جسم میں پھیل سکتی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جسم پر اچانک سرخ دھبے نمودار ہوں اور سانس لینے میں دشواری ہو تو یہ شدید الرجی کی علامت ہے، جس میں فوری طبی امداد ضروری ہے۔

ڈاکٹر طیبہ مسعود نے عوام کو مشورہ دیا کہ گھریلو ٹوٹکوں یا خود سے ادویات استعمال کرنے کے بجائے مستند ماہرِ جلد سے رجوع کریں۔

مزید معائنے اور مشاورت کے لیے ڈاکٹر طیبہ مسعود ہر سوموار اور جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک عدیل کلینک، نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ میں دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button