ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ صدر کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے تھانہ صدر کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اکاؤنٹنٹ ڈی پی او آفس، بلڈنگ کلرک، انجینئر بلڈنگز اور ایس ڈی او بلڈنگز بھی موجود تھے، جنہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی پی او جہلم نے زیر تعمیر بلڈنگ کا کام SIPS پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نئی بلڈنگ کی تعمیر سے پولیس افسران کو ورکنگ میں آسانی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ جات کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا جہلم پولیس کا نصب العین ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button