کسانوں کو فصلوں کی کاشت میں رہنمائی اور سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت ملکی ترقی اور غذائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ زراعت کی اہم میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کی کاشت میں رہنمائی اور سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔
اجلاس میں محکمہ زراعت کی جانب سے مختلف موسموں میں کاشت کی جانے والی فصلوں، ملکی ضروریات، کھادوں و زرعی ادویات کی فراہمی، زرعی مشینری، آسان قرضہ جات اور حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔



