سوہاوہ: ڈومیلی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 افراد کیخلاف مقدمات درج

سوہاوہ: ایس ڈی او ڈومیلی اور ٹیم کی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مختلف علاقوں سے تین بجلی چوروں کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن ڈومیلی اویس احمد ولد مشتاق اور ان کی ٹیم نے کھیپڑ دیال میں آصف نامی شخص کے زیراستعمال میٹر کو چیک کیاتوصارف نے میٹر میں سوراخ کرکےڈائریکٹ بجلی چوری کررہاتھا۔

دوسری کارروائی دھمکار میں کی وہاں محمدالطاف ولد اللہ دتہ سکنہ دھمکار ڈائریکٹ کنکشن لگاکربجلی چوری کررہاتھاجبکہ تیسری کارروائی مدن گاؤں میں کی گئی جہاں صارف واحد محمود ولد نذر حسین پی وی سی کے ساتھ ڈائریکٹ تار لگاکربجلی چوری کررہاتھا۔

ایس ڈی او سب ڈویژن ڈومیلی کی مدعیت میں تینوں صارفین کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

اس موقع پر ایس ڈی او اویس احمد نے ٹیم کو شاباش دی اور مزید کہا بجلی چوروں کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانونی کارروائی عمل لائی جائے گی۔

Exit mobile version