پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم اشتہاری گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیران عرف شیرو کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ 10ہزار روپے برآمد کر لیے گئے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
