پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ جلالپور شریف میں درج اغواء کے مقدمہ میں مغویہ کی تلاش جاری تھی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے معلومات اکٹھی کیں اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
پولیس کے مطابق مغویہ کی بازیابی کے لیے جدید تفتیشی طریقہ کار اختیار کیا گیا جبکہ مسلسل محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دستیاب تکنیکی ذرائع سے مدد لیتے ہوئے کارروائی کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
