جلالپور شریف پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، بھاری مقدار میں چرس برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button