پنڈدادنخان میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان گرفتارکر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدامتیاز،محمد وقاص اورعمرحیات کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے زمین کےتنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا تھا۔

پولیس نے ملزم محمدامتیاز سےپسٹل30بور معہ روند،ملزم محمد وقاص سے پسٹل30بور معہ روند اور ملزم عمر حیات سے بندوق 12بورسنگل بیرل معہ روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button