انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا مشکوک شخص گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن مذہبی لیکچر دینے والے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کی جہلم اکیڈمی میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کو پولیس وردی میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
مشکوک شخص محمد اعجاز کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس تھا۔
ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں نے محمد علی مرزا کا لیکچر سننا چاہتا تھا اس لئے وردی پہن کر گیا۔ دو دفعہ لیکچر سننے فیصل آباد سے آیا لیکن انتظامیہ نے باہر نکال دیا۔ پولیس کی وردی کا اس لئے استعمال کیا تاکہ کوئی روک ٹوک نہ ہو۔
جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔



