ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ، سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران اور کنٹرول روم کے عملے نے انہیں مانیٹرنگ سسٹم کی کارکردگی اور اس کے تحت انجام دی جانے والی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ نظام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کیمروں کی مدد سے صفائی مہم، ٹریفک کی روانی اور امن و امان سمیت دیگر عوامی مسائل پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمرے شہر کے انتظامی امور میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کا مؤثر استعمال شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت دی کہ کسی بھی خلاف ورزی یا مسئلے کی فوری نشاندہی کی جائے اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ بر وقت اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی، ٹریفک کے بہاؤ اور امن و امان کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کنٹرول روم کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور محنت سے نبھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہر کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button