جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنایت کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



