دینہ کے سینئر صحافی رضوان سیٹھی کی معروف سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد

دینہ کے معروف صحافی رضوان سیٹھی نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اظہر حسین آف ڈھوک کھوکھراں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے ممتاز صحافی رضوان سیٹھی ڈھوک کھوکھراں پہنچے، جہاں انہوں نے راجہ اظہر حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر راجہ اظہر حسین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران مختلف سماجی، سیاسی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے دینہ اور گرد و نواح کے مسائل پر گفتگو کی اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

راجہ اظہر حسین نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس روحانی سفر کے تجربات سے آگاہ کیا۔ ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Exit mobile version