کونسلر چوہدری عدالت علی چوتھی بار راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر منتخب، عوامی خدمت جاری رکھنے کا عزم

گریٹر مانچسٹر / بولٹن: راچڈیل کے ممتاز سیاسی اور سماجی رہنما کونسلر چوہدری عدالت علیو جنہوں نے حال ہی میں کونسلر کی حیثیت سے راچڈیل کی کنگز وے وارڈ سے پانچویں دفعہ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔وہ ایک دفعہ پھر راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر کا انتخاب بھی جیت گئے ہیں ۔

یادرہے کہ وہ چوتھی مرتبہ راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر منتخب ہوئے ہیں، کونسلر عدالت علی ایک عوامی رہنما کی حیثیت سے راچڈیل میں کمیونٹی کی مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ہمیشہ سے ادا کرتے آئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ راچڈیل کے عوام نے انہیں پانچویں دفعہ کونسلر منتخب کر کے’ ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کوششوں پر اعتمادکا اظہار کیا ہے ۔

دریں اثناءکونسلر عدالت علی نے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ وہ خدمت کاسفر جاری رکھیں گے اورراچڈیل کے عوام کےلئے اعلیٰ منصوبہ سازی میں بحیثیت کونسلر اور ڈپٹی لیڈر اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں پانچویں دفعہ کونسلر منتخب کر کے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بحیثیت ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل وہ راچڈیل کے ترقیاتی منصوبو ں کےلئے زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کے حصول کی کوشش کریں گے کیونکہ وہ راچڈیل کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اورراچڈیل کے عوام کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button