بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم

سی ٹی او ٹریفک پولیس نے بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔
ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور حصول کو انتہائی سہل بنا دیا گیا، تاہم اب بھی موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد بغیر لائسنس سڑکوں گھوم رہی ہے، موٹرسائیکلسٹ کےلئے لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو بھی ختم کردیا گیا۔
سی ٹی او نے بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دے دیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ اب لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2000 روپے جرمانہ جبکہ لائسنس کی فیس 930 روپے ہے، موٹرسائیکلسٹ قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں، بار بار آگاہی اور وارننگ کے باوجود اب سختی کی جائے گی ۔



