امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر سپرنٹنڈنٹ تبدیل، انکوائری کا حکم

سوہاوہ: امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپر تبدیل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول2024کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول جھٹہ ہتھیال، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سوہاوہ کا دورہ کیا، امتحانی مرکز سوہاوہ میں طلباء کو مارنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری طورپر تبدیل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مختلف امتحانی ہال اور کمروں میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔ طلباء کی حاضری شیٹ اور رول نمبر سلپس چیک کیں،انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنانے کیلئے الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بغیر کسی خوف کے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button