پنڈدادنخان: کنوینئر ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ مفتی بشیر احمد کرم کی وفد کے ہمراہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے ملاقات، حالیہ بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
تفصیلات کے مطابق للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر میں تاخیر، فنڈز کی عدم فراہمی اور حالیہ بارشوں سے روڈ پر درپیش مسائل پر کنوینئر ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ مفتی بشیر احمد کرم نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے کمشنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
مفتی بشیر احمد کرم نے حالیہ بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور دیگر متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے پنڈدادنخان سے پنڈی سید پور تک تحصیل پنڈدادنخان میں واقع نجی فیکٹریوں سے کھڈے بھروانے اور مسافروں کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں معروف سماجی شخصیت خان حاکم خان پننوال اور علامہ شاہد محمود موجود تھے۔
