پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال پنڈدادنخان میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر کا دورہ کیا۔
نو تعینات ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف نے ڈی پی او جہلم کو بریف کیا۔
ڈی پی او جہلم نے انچارج پولیس خدمت کاؤنٹر کو شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آنے اور میرٹ پر کام کرنےکی ہدایت کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت کاؤنٹر شہریوں سمیت پولیس افسران کو متعدد سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے،بہترین سروس ڈیلیوری کی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
