دینہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم، چار افراد زخمی

دینہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے نوجوانوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقے موٹا غربی میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب دونوں موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔

@jhelumupdates دینہ میں 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #foryou #viralvideo #dina #jhelum #breakingnews #viralvideos #foryoupagе #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ محمد شہزاد ولد محمد ریاض 22 سالہ محمد شیراز ولد محمد ریاض 42 سالہ ضمیر احمد ولد بشیر احمد اور 22 سالہ علی حمزہ ولد محمد سلیم شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button