ڈومیلی اور بڑاگواہ گردونواح میں رمضان میں بھی مہنگائی کا طوفان، قیمتیں کنٹرول سے باہر

سوہاوہ: ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں رمضان میں بھی مہنگائی کاطوفان، ضرورت اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، سبزیاں فروٹ ریٹ لسٹوں سے بھی زائد میں فروخت جاری، پرائس کنٹرول ٹیمیں غائب، دورداز علاقوں میں افسران کا آنامشکل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ میں بھی مہنگائی عروج پر ہے، ضرورت اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئی ہیں۔ سبزیوں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ دوکاندار سبزیاں پھل ریٹ لسٹ سے کہیں گنازیادہ زائد قیمت میں فروخت کررہے ہیں۔
اسٹرابری ریٹ لسٹ پر250روپے کلوجبکہ دوکاندار650روپے،کیلا190روپے جبکہ فروخت250روپے،مالٹا195درجن جبکہ فروخت 250روپے درجن ہورہی ہے۔
اسی طرح سبزیاں ٹماٹر114جبکہ فروخت 200روپے،پیاز190جبکہ فروخت 230روپے،کریلہ 250سرکاری ریٹ 350فروخت،شملہ 240روپےفروخت 300روپے،مٹرکلو95روپےجبکہ فروخت 150روپے کلو جاری ہے۔
پرائس کنٹرول ٹیمیں علاقوں سے غائب دیکھائی دیتی ہیں۔ دودراز علاقے ہونے کی وجہ سے افسران چکر لگانا مشکل سمجھتے ہیں۔ دوکانداروں کو دفتروں میں بولا کرجرمانے کئے جاتے ہیں۔ غریب دیہاڑی دار افراد مہنگی اشیاء لینے پر مجبور ہیں۔ افطاری میں پانی پر کرنے لگے ہیں۔
اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سمیت دیگر افسران سے اپیل کی کہ ڈومیلی، بڑاگواہ، پدھری، مغل آباد، پھڈیال، بھوگی چک سمیت دیگر دوردراز علاقوں کے دورے کرکے ریٹ لسٹیں چیک کریں اور ان پر عمل درآمدکرائیں تاکہ رمضان میں ہر شہری ضرورت اشیاء لے سکیں۔



