سوہاوہ میں آل پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی مکمل، عہدیداران کا انتخاب

سوہاوہ (محمد نبیل حسن سے) آل پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APSMA) ضلع جہلم کے مرکزی صدر پروفیسر ساجد کی زیرِ اہتمام دی نالج سکول سوہاوہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل سوہاوہ میں تنظیم سازی کو مکمل کرنے اور تمام نجی تعلیمی اداروں کو ایک مؤثر اور متحد پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں سوہاوہ اور گردونواح کے مختلف نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو درپیش تعلیمی، انتظامی اور دیگر مشترکہ مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت، اتحاد اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران باہمی مشاورت اور متفقہ رائے سے تحصیل سوہاوہ کے لیے تنظیمی عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ منتخب عہدیداران میں مرکزی صدر چوہدری طارق محمود، پرنسپل دی نالج سکول سوہاوہ، سینئر نائب صدر ابرار نجیب، روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج چک، نائب صدر عنصر کیانی، پرنسپل ایپل سکول سوہاوہ، نائب صدر محمد عامر، پرنسپل سائنس انٹرنیشنل سکول نگیال، جنرل سیکرٹری و فنانس سیکرٹری نفیس الرحمن کیانی، پرنسپل دی ایمز سکول ترَکی جوڑ، جوائنٹ سیکرٹری محمد نعیم، پرنسپل حرا سکول کوٹ دھمیک، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد احسن، ویژن سکول اینڈ کالج بڑاگواہ، جبکہ لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ راجہ ناصر محمود کیانی شامل ہیں۔
اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ آل پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مشترکہ مسائل کو متعلقہ فورمز تک مؤثر انداز میں پہنچانے، تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور نجی شعبۂ تعلیم کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنظیم کی کامیابی کے لیے اتحاد، باہمی احترام، مشاورت، نظم و ضبط اور مشترکہ مفاد کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی اور تمام معاملات کو باہمی مشاورت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوصِ نیت، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے سوہاوہ کے نجی تعلیمی اداروں کی مؤثر نمائندگی کریں گے۔



