جہلم میں متعدد ڈکیتیاں کرنے والے ڈکیت گرفتار، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکوؤں قاسم، عثمان، عدیل اور اسد علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ دو عدد پسٹل30 بور معہ ایمونیشن کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں شہریوں سے چھینی گئی رقم 80ہزار روپے، 3 عدد لیپ ٹاپ، ایک عدد ٹیبلٹ، 6 عدد موبائل فونز، دو عددLED اور ایک عدد سولر انورٹر ملزمان سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



