فوادچوہدری کا پیغام جہلم کی ہر یونین کونسل میں لے کر جاؤں گی، حبا فواد

پنڈدادنخان: جہلم سے فواد چوہدری کا الیکشن کمپین کون کرے گا؟حبا فواد نے ویڈیو بیان جاری کردی۔
حبا فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ فوادچوہدری نے آج واضح طور پر کہا کہ ان کی انتخابی مہم اہلیہ حبافوادچوہدری کریں گی۔ میں فوادچوہدری کا پیغام ضلع جہلم کی ہر یونین کونسل میں لے کر جاؤں گی۔
فوادچوہدری نے آج احتساب عدالت میں واضح طور پر بیان جاری کیا کہ ان کی انتخابی مہم اہلیہ حبافوادچوہدری کریں گی۔ میں فوادچوہدری کا پیغام جہلم کی ہر یونین کونسل میں لے کر جاؤں گی اور فواد کے دو ٹوک پیغام کے باوجود راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گی۔ pic.twitter.com/qlwgKiZ8IH
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 20, 2023
حبا فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ فواد کے دو ٹوک پیغام کے باوجود راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گی۔



