عوامی فلاحی منصوبوں پر سست روی سے کام کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: بلال ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت تسلی بخش نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا اظہار برہمی، عوامی فلاح کے منصوبوں پر سست روی ہر گز برداشت نہیں ہو گی، کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بلا ل ٹاون میں مرکزی سڑک کی تعمیر کے کام میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر سست روی سے کام کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام کی سہولت کیلئے ہی حکومت اربوں روپے کے فنڈز جاری کرتی ہے، اگر بروقت عوام کو اس سہولت کی فراہمی نہ ہوسکے تو متعلقہ افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔



