سوہاوہ پولیس نے منشیات فروش کو چرس سمیت دھر لیا

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو300گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا۔



