جہلم میں پی ٹی آئی کے سینئر ارکان کی میٹنگ، نوجوانوں کو متحد کرنے کا عزم

جہلم: پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری ابوبکر ڈار کے کالا گجراں ڈیرے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان نے میٹنگ کی، میٹنگ میں یوتھ کو پورے ضلع جہلم میں متحد کرنے کا عزم کیا گیا۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع جہلم کے صدر عتیق خان اور جنرل سیکرٹری ابوبکر ڈار نے کہا کہ آج سے پورے ضلع جہلم میں یوتھ کی باڈیاں تشکیل دینے کے لیے ورک شروع کر دیا جائے گا، پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایکٹو اور نظریاتی ورکرز کو ہی باڈیز میں شامل کیا جائے گا، اب ہمارے کندھوں پر ضلع جہلم کی ذمہ داری ہے، انشاءاللہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے اور عمران خان کے ویژن کو سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button