جہلم کے گلی محلوں میں صفائی کے انتظامات میں بہتری نہ آسکی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم شہر کے گلی محلوں میں صفائی کے انتظامات میں بہتری نہ آسکی، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اندرون شہر کی سڑکوں اور تجارتی مراکز کے اطراف میں لگے کوڑے کے ڈھیر میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ منصوبہ بندی کی کمی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے شہریوں کو صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

آفیسر کالونی، محکمہ مال، محکمہ صحت کی رہائشی کالونی، ریلوے کالونی، پی ٹی سی ایل کالونی، جیل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر ایم سی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں۔ ہلکی بارش کے دوران اندرون شہر کے نالے اور سیوریج کی لائنیں بند ہو جاتی ہیں جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ جاتے ہیں اور شہریوں کو تعفن کا سامنا ہوتا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر سے صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے اور صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر کی صفائی اور صحت کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button