سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی، 22 سالہ نوجوان جاں بحق، 4 افراد زخمی

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی، 22 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ چار نوجوان زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار درخت سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔ حادثے میں 22 سالہ طلحہ ولد لیاقت کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 28 سالہ حمزہ ولد سجاد، 23 سالہ منیب ولد ندیم، 25 سالہ عبداللہ ولد خالد اور 25 سالہ کفایت اللہ ولد ظفر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کی عمریں 23 سے 26 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق گجرات کے علاقے ڈنگہ سے ہے اور وہ ڈنگہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button