جہلم: متحدہ عرب امارات سے جہلم پولیس کو مطلوب ایک اور اشتہاری گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گیا۔
اشتہاری بابر حسین چار برس قبل ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں کے بعد متحدہ عرب امارات مفرور ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار ہوکر بالاخر پاکستان پہنچ گیا۔
اشتہاری ملزم کو مزید کارروائی کیلئے جہلم پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
پنجاب پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متحدہ عرب امارات سے ایک اور اشتہاری بابر حسین گرفتار۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی۔
ملزم چار برس قبل ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں کے بعد متحدہ عرب امارات مفرور ہو گیا… pic.twitter.com/DBuFJ3Brka— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 17, 2023
آئی جی پنجاب نے کہاکہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرم کو سخت قرار واقعی سزا دلوائی جائے آئی جی پنجاب نے کہاکہ قتل، ڈکیتی اور اغواءمیں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شیئرنگ کی جائے گی۔
