سوہاوہ میں 15 سالہ لڑکی سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



