آئیسکو افسران کی غفلت، گلیوں میں لٹکتی ننگی تاریں عوام کے لیے موت کا سامان بن گئیں

دینہ کے علاقوں میر محلہ اور محلہ شیخاں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاروں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، آئیسکو افسران کی غفلت کے باعث راہگیروں کو ہر قدم پر خطرہ لاحق ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے افسران سارا دن دفاتر میں بیٹھ کر چائے نوشی اور گپ شپ میں مصروف رہتے ہیں جبکہ عوام کے سروں پر موت کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ گلیوں میں لٹکتی ننگی تاریں لوگوں کے سروں سے ٹکرا رہی ہیں، جس سے جان لیوا حادثات کا خطرہ ہر وقت موجود ہے۔ ان تاروں کی وجہ سے گھروں کی دیواروں میں بھی کرنٹ آ رہا ہے، اور حالیہ بارشوں میں کئی دیواریں شارٹ ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود آئیسکو حکام نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

علاقہ مکینوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لٹکتی ننگی تاروں کو فوراً ہٹایا جائے اور محفوظ مین کیبل نصب کی جائے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button