11
جہلم: منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو سخت سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں عدالت نے مقدمہ نمبر 351/24 بجرم CNSA 9(i)6D تھانہ سٹی کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد ثاقب کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم محمد ثاقب نے سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
