پنڈدادنخان: للِہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، چرس اور شراب برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی کارروائی، دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد اشتیاق اور شراب سپلائر ملزم خضر حیات کو گرفتار کر لیا، ملزم اشتیاق سے 560 گرام چرس جبکہ ملزم خضر حیات سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔



