دینہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم فرحت کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 44 بور رائفل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل اور استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔



